لور منڈا قاضی گنڈ کے قریب کمرشل ٹیکس کا چھاپہ

YB WEB DESK. Dated: 5/13/2017 3:30:04 AM

ٹرک سے ایک سو کوئنٹل پالتھین لفافے برآمد

سرینگرکمرشل ٹیکس لور منڈا قاضی گنڈ نے شیطان نالہ کے قریب ٹرک سے ایک سو کوئنٹل پالتھین برآمد کرکے ٹرک کو تحویل میں لیا تاہم ڈرائیور چکمہ دے کر فرار ہونے میں کامیاب ہوا۔ کمرشل ٹیکس کے آفیسر نے اسکی تصدیق کرتے ہوئے کہاکہ گیہوں سے بھرے بیگوں میں پالتھین کو چھپایا گیا تھا ۔ جے کے این ایس نمائندے کے مطابق مصدقہ اطلاع موصول ہونے کے بعد کمرشل ٹیکس لور منڈا قاضی گنڈ نے جموں سے سرینگر آنے والی ٹرک سے ایک سو کوئنٹل پالتھین لفافے برآمد کرکے تحقیقات شروع کردی ۔ نمائندے کے مطابق سی ٹی او سخی محمد خان کی سربراہی میں ٹیم نے شیطانی نالہ کے قریب ناکہ لگایا اور اس دوران ٹرک زیر نمبر JK21B-7917کوروک کر اس کی تلاشی لی ۔ سخی محمد خان کے مطابق تلاشی کے دوران گیہوں سے بھرے بیگوں میں پالتھین لفافوں کو برآمد کیا گیا ۔ انہوںنے کہاکہ ٹرک سے ایک سو کوئنٹل پالتھین لفافوں کو ضبط کیا گیا ۔ مذکورہ آفیسر کے مطابق کسی کو بھی وادی میں غیر قانون طورپر پالتھین لفافوں کو پہنچانے کی اجازت نہیں دی جائے گی اور جوکوئی بھی اس ضمن میں ملوث قرار پائے گا اُس کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی ۔

 

Face to Face

Face To Face With Atul Kumar Goel (IPS) DIG, Jammu-Samba-Kathua Range J&K... Read More
 

FACEBOOK

 

Twitter

 
 

Daily horoscope

 

Weather