پیٹرول کمپنیوں کی جانب سے گاڑیاں چلانے والوں کیلئے ضروری ہدایات

YB WEB DESK. Dated: 5/13/2017 3:29:50 AM

صارفین موقعہ پر ہی تیل کی مقدار اور معیار کی جانچ کرسکتے ہیں /بھارت پیٹرولیم

سرینگرپیٹرول پمپوں سے کم مقداراور غیر معیاری تیل فروخت کرنے کی خبروں کے باز گشت کے بعد تیل تیار کرنے والی کمپنی بھارت پیٹرولیم نے سرینگر میں حقوق الصارفین کی جانکاری مہم شروع کرتے ہوئے واضح کیا کہ صارفین موقعہ پر ہی تیل کی مقدار اور معیار کی جانچ کر سکتے ہیں۔اس دوران لیگل میٹرولوجی محکمہ کے جوائنٹ کنٹرولر امر سنگھ نے کہا کہ گزشتہ ایک ماہ میں14پمپوں کا معائنہ کیا گیا تاہم کسی”چب“نصب کرنے کی شکایت نہیں ملی۔جے کے این ایس کے مطابق سرینگر کے پیٹرول پمپوں پر تیل کی مقدار اور معیار کی جانچ کرنے اور اس حوالے سے صارفین کے حقوق کی آگاہی کیلئے بھارت پیٹرولیم نے شہر کے ایک پیٹرول پمپ پر جانکاری مہم شروع کردی،جس کے دوران لیگل میٹرلوجی محکمہ کے جوائنٹ کنٹرولر امر سنگھ نے گاڑی مالکان کو جانکاری فرہم کی۔ اتر پردیش کے پیٹرول پمپوں میں ”چیپ“ نصب کر کے صارفین کو ٹھگنے کے معاملات سامنے آنے کے بعد بھارت پیٹرولیم کی طرف سے وادی میں صارفین کیلئے ایک مہم شروع کی گئی جس کے دوران انہیں اپنے حقوق کی جانکاری فرہم کی جا رہی ہے۔شہر کے مولانا آزاد روڑ پر قائم ایک پیٹرول پمپ پر اس قسم کی ایک تقریب منعقد ہوئی جس میں لیگل میٹرلوجی محکمہ کے جوائنٹ کنٹرولر امر سنگھ ،ڈپٹی کنٹرولر تنویر حسین،بھارت پیٹرولیم کے ائریا سیلز منیجر راجیش شرما،سیلز آفیسر رضوان احمد کے علاوہ دیگر لوگ بھی موجود تھے۔اس موقعہ پر راجیش شرما نے بتایا کہ عوام کو تیل کی مقدار اور معیار کو چوجانچنے کے پورے حقوق حاصل ہیں اور صارفین از کود پیٹرول پمپوں پر ہی تیل کی جانچ کرسکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اس طرح کے جانکاری کیمپوں کو منعقد کرنے کا مقصد صارفین کو آگاہی فرہم کرنے کا ہے۔اس موقعہ پر سیلز افسر رضوان احمد نے پاﺅ پوائنٹ پرزنٹیشن پیش کی جس میں کہا گیا کہ بھارت پیٹرولیم کے تمام پمپ آٹو میٹیڈ ہیں ،اس لئے وہاں پر صارفین کو ٹھگنے کی کوئی گنجائش موجود نہیں ہے۔انہوںنے موقعہ پر ہی دکھایا کہ کس طرح پیٹرول پمپوں پر موقعہ پر ہی تیل کا معیار اور اس کی مقدار کی جانچ کی جاسکتی ہے۔نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے لیگل میٹرلوجی محکمہ کے جوائنٹ کنٹرولر امر سنگھ نے بتایا کہ اتر پردیش میں چپ کا معاملہ سامنے آنے کے بعد ان کے محکمہ نے شہر اور اسکے مضافاتی علاقوں میں14پیٹرول پمپوں کا معاینہ کیا تاہم اس دوران کوئی بھی ایسا معاملہ سامنے نہیں آیا۔انہوں نے کہا کہ محکمہ اس طرح کی کاروائیوں پر لگاتار نظر بنائے رکھے ہوئے ہیں۔امر سنگھ نے مزید کہا کہ گزشتہ برس بھی محکمہ نے پیٹرول پمپوں کا معائنہ کیا اور اس دوران250پیٹرول پمپوں کا انسپکشن کیا گیا جبکہ47کے خلاف کاروائی بھی عمل میں لائی گئی۔انہوں نے صارفین سے اپیل کی کہ جب وہ پیٹرول پمپوں میں تیل کیلئے جائے تو ہمیشہ رسید حاصل کریں تاکہ اس کا ریکارڑ ان کے پاس بھی محفوظ رہیں۔

 

Face to Face

Face To Face With Atul Kumar Goel (IPS) DIG, Jammu-Samba-Kathua Range J&K... Read More
 

FACEBOOK

 

Twitter

 
 

Daily horoscope

 

Weather